سیول،24ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)c یہ بات امریکی ٹی وی "سی این این" نے بتائی۔وزیر دفاع نے نے مزید بتایا کہ جنوبی کوریا مرکزی علاقوں میں دشمن کی تنصیبات کو نشانہ بنانے اور دشمن کی قیادت کے خاتمے کے لیے اپنی میزائل صلاحیتوں کو درست طور استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔رواں ماہ 9ستمبر کو پیانگ یانگ کی جانب سے نیوکلیئر وار ہیڈ کا تجربہ کرنے کے بعد سے جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی قیادت کے خلاف اپنا لہجہ سخت کر لیا ہے۔جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی ’’یونہاب‘‘کے مطابق اس سے قبل ایک فوجی ذمہ دار نے بتایا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے نیوکلیئر ہتھیار استعمال کیے جانے کا ہلکا سا اشارہ بھی سامنے آیا تو اس کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے تمام علاقوں کو بیلسٹک میزائلوں اور شدید دھماکا خیز گرینیڈز کے ذریعے مکمل طور تباہ کر دیا جائے گا ۔